2 نومبر، 2016، 12:40 PM

امریکہ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی

امریکہ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی

امریکی شہر بالٹی مور میں سکول وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر بالٹی مور میں سکول وین اور مسافر بس کے درمیان  تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور میں سکول وین بے قابو ہو کر مسافر بس سے جا ٹکرائی ، حادثے میں دونوں بسوں کے ڈرائیوروں سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے ۔حادثے کے وقت سکول وین میں کوئی بھی بچہ سوار نہیں تھا ۔ خدشہ ہے کہ بس میں دھماکہ ہوا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

News ID 1868018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha